ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن 19 اور 20 مئی کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ کریملن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے پوتن کو اس دورے کی دعوت دی ہے۔ دورے کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، روس اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے اور اہم بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں کا مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا اور روس و چین کی حکومتوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ کریملن کے مطابق صدر پوتن چینی وزیراعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں تجارت اور معاشی تعلقات پر بات چیت ہوگی۔