پیٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی، عوام نے مسترد کردیا

Petrol Pump Petrol Pump

اسلام آباد (صداۓ روس)

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔ اب پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ تاہم عوام نے اس کمی کو انتہائی معمولی اور ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ مہنگائی کے پیش نظر 5 روپے کی کمی ان کے لیے کوئی ریلیف فراہم نہیں کرتی۔