ہومتازہ ترینیوکرینی ریاستوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرنے سے امن ہوگا، روس

یوکرینی ریاستوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرنے سے امن ہوگا، روس

یوکرینی ریاستوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرنے سے امن ہوگا، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کا کہنا ہے کہ یوکرینی ریاستوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرنے سے امن ہوگا. کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے امید ظاہر کی ہے کہ یوکرین کے 2 علاقوں کی آزاد حیثیت کو تسلیم کرنے سے امن کی بحالی میں مدد ملے گی۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس امریکا اور دیگر ملکوں کے ساتھ سفارت کاری کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔ روسی افواج کو یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں میں بھیجنے کا فیصلہ صورتحال پر منحصر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین کا روس سے تعلقات منقطع کرنا، پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید خراب کرے گا۔

دوسری جانب مغرب اور یوکرین نے روس کے اس فیصلے کی سخت مذمت کی ہے، اس ضمن میں یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ روس سے قدرتی گیس بذریعہ بالٹک سمندر جرمنی بھیجنے کا پراجیکٹ نورڈ اسٹریم ٹو فوری طورپر روکا جائے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل