ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی پاسداران انقلاب نے بندر عباس پورٹ کے قریب امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں ایک امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسداران نے واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آب نائے ہرمز میں داخلے کی کوشش کرنے والے 3 جہازوں کو روک لیا گیا ہے۔
دوسری جانب عرب ٹی وی چینلز کے مطابق امریکہ نے 3 ایرانی ڈرونز مار گرائے ہیں۔ یہ حملے اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایک ہفتے کے اندر امریکہ نے ایران پر دوسری بار فضائی حملے کیے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آب نائے ہرمز میں ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن کا مقصد امریکی افواج اور علاقے میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کو ختم کرنا تھا۔