پاکستان کی سفارتی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں — روسی وزارتِ خارجہ

ماسکو (صدائے روس)
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس ہر اُس بین الاقوامی کوشش کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور علاقائی ممالک کے جائز مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے صورتحال کا سیاسی و سفارتی حل تلاش کرنا ہو۔

پاکستانی صحافی حسن رضا کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی فعال سفارتی ثالثی کو روس انتہائی مثبت انداز میں دیکھتا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان کے مطابق “ہم پاکستان کی فعال سفارتی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس حوالے سے متعدد بار اپنے مثبت مؤقف کا اظہار کر چکے ہیں۔”
ماریا زاخارووا نے زور دے کر کہا کہ خطے میں استحکام، مذاکرات اور سفارتی حل ہی موجودہ کشیدگی سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔