کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر میں روس اور افریقہ فطری اتحادی، پوتن

Putin Putin

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس-افریقہ سربراہ اجلاس کے پلینری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر میں روس اور افریقہ فطری اتحادی ہیں، جو دباؤ اور دوہرے معیار سے پاک ہو۔ انہوں نے کہا روس اور افریقہ کو دوستی اور قریبی شراکت داری کے واقعی مضبوط رشتے جوڑتے ہیں۔ ہم کثیر قطبی اور حقیقی معنوں میں جمہوری عالمی نظام کی تعمیر میں فطری اتحادی ہیں۔ ایسا نظام جو دباؤ اور دوہرے معیار سے پاک ہو، بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے احترام پر مبنی ہو، اور مزید یہ کہ ان کی مکمل اور باہم مربوط شکل میں پاسداری پر قائم ہو