روس نے ماسکو میں جرمن میڈیا DW کا دفتر بند کردیا
ماسکو(صداۓ روس)
روس نے جوابی طور پر ماسکو میں جرمن میڈیا DW کا دفتر بند کردیا، یاد رہے اس سے قبل جرمنی نے روسی میڈیا چنیل RT پر پابندی عائد کی تھی. DW نے بتایا کہ جرمنی کی ڈوئچے ویلے (DW) میڈیا کمپنی کے ماسکو بیورو کو اس کی بندش کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ڈوئچے ویلے کے ماسکو آفس کے چیف یوری ریسیٹو نے کہا ہے کہ انہیں 4 فروری کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ڈی ڈبلیو آفس کی بندش کے بارے میں باضابطہ اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ڈی ڈبلیو کے ڈائریکٹر جنرل پیٹر لمبرگ نے پہلے کہا تھا کہ کمپنی بندش کے خلاف اپیل کرنے کے لیے قانونی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے اس اقدام کو “ناقابل فہم” اور “ضرورت سے زیادہ” قرار دیا۔