امریکہ یوکرین میں بیولوجیکل لیبارٹریاں چلا رہا تھا، روس

Bioweapons Bioweapons

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

روس کی انویسٹی گیٹو کمیٹی نے یوکرین کی وزارت صحت کے ساتھ مل کر امریکہ کی مالی معاونت سے بیولوجیکل ہتھیاروں (ماس ڈسٹرکشن) کے پروگرام کی تیاری کے ثبوت حاصل کر لیے ہیں۔ کمیٹی کی ترجمان سوتلانا پیٹرنکو نے انٹرنیشنل سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “2022 میں دائر کیے گئے کریمنل کیس (آرٹیکل 355) کی تفتیش کے دوران ہمیں ایسے ڈیٹا حاصل ہوئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کی وزارتِ دفاع نے یوکرین کی وزارت صحت کے عملے کو شامل کرتے ہوئے بیولوجیکل ہتھیاروں کی تیاری کی فنڈنگ کی تھی۔” انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں طاعون، اینتھراکس، بروسیلوسس اور ٹیولاریمیا جیسے خطرناک پیتھوجنز کو فوجی حیاتیاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

روس نے بار بار الزام لگایا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوکرین میں درجنوں بیولوجیکل لیبارٹریاں چلا رہا تھا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خاص فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد واشنگٹن نے یوکرین سے تمام متعلقہ مواد منتقل کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ 2022 میں بائیڈن انتظامیہ نے ماسکو اور بیجنگ کے الزامات کی تردید کی تھی کہ یوکرین میں امریکہ کے زیر انتظام کیمیکل یا بیولوجیکل لیبارٹریاں موجود ہیں۔