اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرین میں امریکا کے فراہم کردہ جدید میزائل تباہ کردئیے، روسی وزارت دفاع

روس نے یوکرین میں امریکا کے فراہم کردہ جدید میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوج نے مشرقی اور جنوبی یوکرین میں 19 امریکی ساختہ میزائل مار گرائے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائےگئے ہیمرز میزائل ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ہیں جنہیں مشرقی اور جنوبی یوکرین میں نشانہ بنایا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے علاقے کراماتورسک کے نزدیک جدید فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

Share it :