ہومتازہ ترینہنگری کو گیس کی فراہمی بڑھانے کے لئے تیار ہیں، روس

ہنگری کو گیس کی فراہمی بڑھانے کے لئے تیار ہیں، روس

ہنگری کو گیس کی فراہمی بڑھانے کے لئے تیار ہیں، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا ہے کہ روس ہنگری کو گیس کی فراہمی کے حجم میں 1 بلین کیوبک میٹر تک اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ صدر پوتن نے بتایا کہ ہنگری کے وزیر اعظم نے خاص طور پر توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے بارے میں متعدد سوالات اٹھائے۔ ان کے بقول اس کا تعلق ہائیڈرو کاربن کی فراہمی، گیس کی سپلائی کی مقدار، جوہری توانائی، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ، صنعتی پیداوار اور زرعی صنعتی شعبے سے ہے۔

پوتن نے کہا کہ ہنگری کے وزیر اعظم کے ساتھ مذاکرات کے دوران میں نے حکومت میں اپنے ساتھیوں اور کچھ بڑی روسی کمپنیوں کے سربراہوں سے رابطہ کیا اور ہنگری کو گیس کا حجم بڑھنے کی ہدایت دیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل