ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین میں تنازع کو حل کرنا چاہتے ہیں، اور اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقوں کو ایک جیسا رویہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پوتن جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہیں گے۔ مجھے اس پر یقین ہے، اور ٹینگو کے لیے دو چاہییں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ اس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ دوسرا فریق بھی اس کا خاتمہ دیکھنا چاہتا ہے۔ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ نیٹو بھی اس کا خاتمہ دیکھنا چاہے گا۔