ماسکو (صداۓ روس)
یونائیٹڈ ایئر کرافٹ کارپوریشن (یو اے سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وادم بادکھا نے کہا ہے کہ روسی جنگی طیارے میدان جنگ میں مغربی اور نیٹو کے جدید ترین ہتھیاروں سے برتری رکھتے ہیں۔ روس کی انجینئرنگ یونین (سویوز ماش) کے 10ویں کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے وادم بادکھا نے کہا کہ روسی طیارہ ساز صنعت نے بہت سے امتحانات سے گزر کر اب بہت زیادہ جدید اور موثر شکل اختیار کر لی ہے اور ہر ممکن چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا، “اس بات کی بہترین تصدیق میدان جنگ میں ہمارے جنگی طیاروں کی برتری ہے، بشمول جدید ترین مغربی اور نیٹو ہتھیاروں سسٹمز پر۔”