ہومتازہ ترینروسی دفاعی سربراہ کا امریکی ہم منصب سے سیکیورٹی امور پر تبادلہ...

روسی دفاعی سربراہ کا امریکی ہم منصب سے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

روسی دفاعی سربراہ کا امریکی ہم منصب سے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے فون پر بات چیت کی ہے تاکہ باہمی دلچسپی کے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن آرمی کے وزیر دفاع جنرل ایس شوئیگو اور امریکی سیکریٹری دفاع ایل آسٹن نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے روسی ہم منصب سے یوکرین اور کریمیا کے نزدیک روسی افواج کے اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرا دفاع کے درمیان سیکیورٹی مسائل پر بھی بات ہوئی، جبکہ امریکی صدر بائیڈن اورروسی صدر پوتن کے درمیان بھی رابطہ ہوا.

واضح رہے اس سے قبل روسی وزیر خارجہ نے امریکا پر روسی جارحیت کے پروپیگنڈے کا الزام عائد کیا۔ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن ممکنہ روسی جارحیت کے بارے میں پروپیگنڈا مہم چلا رہا ہے۔ روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور برسلز نے اہم روسی سیکیورٹی مطالبات کو نظر انداز کر دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل