ماسکو (صداۓ روس)
سرگئی لاوروف سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے، جہاں وہ چینی ہم منصب وانگ یی سے اہم ملاقات کریں گے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعاون، مختلف سطحوں پر روابط کے فروغ اور عالمی امور پر مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مذاکرات میں اقوام متحدہ، برکس، شنگھائی تعاون تنظیم، جی 20 اور ایپیک سمیت دیگر کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں یوکرین کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کی تازہ پیش رفت سمیت اہم علاقائی و عالمی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔