روسی شکاری نے 41 انچ سینگوں والے کشمیر مارخور کی ٹرافی حاصل کر لی

Markhor Markhor

روسی شکاری نے 41 انچ سینگوں والے کشمیر مارخور کی ٹرافی حاصل کر لی

اسلام آباد (صداۓ روس)
روسی شکاری آندرے زائیکا نے 30 دسمبر 2025 کو گہریت۔گولین کمیونٹی مینیجڈ گیم ریزرو میں ایک شاندار اور جسیم کشمیر مارخور کا شکار کیا۔ یہ شکار نان ایکسپورٹیبل پرمٹ کے تحت انجام دیا گیا، جس کے مطابق شکار کی گئی ٹرافی کو ملک سے باہر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ شکاری انتظامیہ کے مطابق شکار کیے گئے کشمیر مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ناپی گئی، جو اس نسل کے لحاظ سے ایک غیر معمولی اور متاثر کن سائز تصور کی جاتی ہے۔ شکار گہریت۔گولین کمیونٹی مینیجڈ گیم ریزرو میں مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت کیا گیا، جہاں مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے جنگلی حیات کے تحفظ اور منظم شکار کے نظام کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

کشمیر مارخور دنیا کے نایاب اور محفوظ جنگلی جانوروں میں شمار ہوتا ہے اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ کمیونٹی مینیجڈ گیم ریزرو میں اس نوعیت کے شکار کو مقامی آبادی کی معاشی بہتری اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے، جہاں حاصل ہونے والی آمدن کا ایک بڑا حصہ مقامی کمیونٹی اور تحفظاتی سرگرمیوں پر خرچ کیا جاتا ہے۔

Advertisement