اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی فوجی اہلکار ازبکستان پہنچ گئے، فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے

Russian Military

روسی فوجی اہلکار ازبکستان پہنچ گئے، فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے

ماسکو (صداۓ روس)
روسی فوجی دستے مشترکہ فوجی مشق ’ہمکاری 2025‘ میں شرکت کے لیے ازبکستان کے شہر ترمز پہنچ گئے ہیں۔ یہ مشقیں 15 سے 21 جولائی 2025 تک جاری رہیں گی اور ان کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی تیاری، باہمی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ، اور خطے میں استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق فوجی اہلکاروں نے تاجکستان اور ازبکستان کی پہاڑی وادیوں میں سے 300 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کیا۔ اس دوران انہوں نے خطرناک گھاٹیوں، تنگ پہاڑی راستوں، اور نشیب و فراز والے مقامات کو عبور کیا۔

مشق میں حصہ لینے والے دستے بی ٹی آر-٨٢َ اے بکتر بند گاڑیوں، اور اورآل و کماز جیسی خصوصی فوجی گاڑیوں کے ذریعے مارچ کرتے ہوئے ترمز کے فوجی تربیتی مرکز پہنچے۔ یہ مشقیں روس اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ عسکری تعاون کی علامت ہیں اور ان کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کو مشترکہ جنگی منظرناموں، انسداد دہشت گردی آپریشنز اور ہنگامی ردعمل کی مشقوں میں ہم آہنگ بنانا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ہمکاری 2025‘ نہ صرف وسطی ایشیاء میں دفاعی حکمتِ عملی کو تقویت دے گی بلکہ علاقائی خطرات کے مقابلے کے لیے روس اور ازبکستان کے فوجی تعلقات کو بھی مضبوط کرے گی۔

Share it :