روسی وزیراعظم کا چین کا دو روزہ دورہ، تجارتی و اقتصادی تعاون پر مذاکرات متوقع
ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ 3 نومبر کو وہ ہانگژو شہر میں روس اور چین کے وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والے 30ویں باقاعدہ اجلاس میں شریک ہوں گے، جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ، لاجسٹک رابطوں کی ترقی، صنعتی شراکت، توانائی کے شعبے میں تعاون کے استحکام اور جدید ٹیکنالوجی و زراعت کے میدانوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی جائے گی۔ اگلے روز میشوسٹن بیجنگ جائیں گے، جہاں ان کی ملاقات چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی متوقع ہے۔