ماسکو(صداۓ روس)
جاپان میں روس کے سفیر میخائل گالوزین نے ٹوکیو میں جاپان کے غیر ملکی نامہ نگاروں کے کلب میں کہا کہ یوکرین کی صورتحال پر جاپانی حکام کی بیان بازی روس-جاپانی تعلقات کو مجروح کرے گی. روسی سفیر نے کہا کہ میں نے جاپانی حکومت کے بیانات سنے اور پڑھے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں روسی مداخلت کی صورت میں روس کے خلاف ‘سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایسے بیانات اچھے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کی روح سے متصادم ہیں. ایسے بیانات روس اور جاپان کے درمیان ہمہ جہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہمارے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے خلاف ہیں۔