اسلام آباد (صداۓ روس)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کو فروری کا پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ فروری میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی صرف 6 اننگز میں ریکارڈ 383 رنز بنائے، جن میں 2 سنچریاں بھی شامل تھیں۔
واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان کے علاوہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی اس ماہ کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد تھے۔