شاہ محمود قریشی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

شاہ محمود قریشی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

ماسکو(صداۓ روس)
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ماسکو کے تاریخی دورے کے دوران اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت کہتے میں سلامتی پر تبادلہ خیال کیا. اس تاریخی دورے کے دوران روس پاکستان وزرائے خارجہ نے دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا. روسی وزیر خارجہ نے ماسکو آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا.

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا.اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور روس کے مابین تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں.پاکستانی سفارت کار کا کہنا تھا کہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات اور علاقائی روابط کے فروغ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے.

Advertisement

روسی وزیر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی کامیابی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی قیادت کو مبارکباد دی. روسی وزیر خارجہ نے 22/23 مارچ کو اسلام آباد میں متوقع او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور پر خلوص میزبانی پر روسی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا.