خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

Language

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے۔

سیشن کورٹ میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر کو جواب طلب کرلیا ہے۔

شہباز گل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس مجھ پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی۔

Share it :