اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں صحت اور سماجی شعبے کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی پولیو کے خاتمے میں مدد کو سراہا، اور کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان پرعزم ہے۔

بل گیٹس نے پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہار تشویش کیا اور پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Share it :
Translate »