وزیراعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو متعلقہ حکام کی جانب سے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے جو منصوبے التوا کا شکار تھے انہیں چند ماہ میں مکمل کیا، امید ہے بہارہ کہو فلائی اوور منصوبہ بھی 4 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے یہ ملک بےپناہ قربانیوں سے حاصل کیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔