خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

راولپنڈی میں گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

solar panel caught fire

راولپنڈی میں گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد (صداۓ روس)
راولپنڈی کے علاقے کمال آباد میں ایک رہائشی عمارت کی چھت پر نصب سولر پینلز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جب عمارت کی تیسری منزل پر دھواں اٹھتا دکھائی دیا، جس کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو اداروں کو اطلاع دی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ صرف سولر پلیٹس تک محدود نہیں رہی بلکہ اس نے چھت کے بڑے حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث کافی نقصان ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دے رہے تھے جبکہ آگ کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں میں موجود افراد کو بھی احتیاطی طور پر گھروں سے نکالا گیا۔ واقعے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ یا سولر سسٹم میں کسی تکنیکی خرابی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہو سکتا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور بعد ازاں مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی طور پر وجوہات معلوم کی جا سکیں گی۔علاقہ مکینوں نے سولر سسٹمز کی تنصیب میں حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

شئیر کریں: ۔