جنوبی افریقہ کا فوجی وفد زمینی افواج کے تعاون کے لیے ماسکو پہنچ گیا

South African Army in Moscow South African Army in Moscow

ماسکو (صداۓ روس)

جنوبی افریقہ کا ایک فوجی وفد زمینی افواج کے تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے ماسکو پہنچ گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس وفد کی قیادت جنوبی افریقہ کے زمینی افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لارنس امباتھا کر رہے ہیں۔ اس تقریب کا آغاز الیگزنڈر گارڈن میں نامعلوم سپاہی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے سے ہوا، جس کی قیادت کرنل جنرل الیگزنڈر ماتوونیکوف نے کی، جو روس کے ہیرو اور زمینی افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف برائے امن مشن ہیں۔