ہومپاکستانپاک فوج کا کامیاب آپریشن 5 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کا کامیاب آپریشن 5 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کا کامیاب آپریشن 5 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(صداۓ روس)
پاک فوج نے کامیاب آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں. پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کم از کم پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 20 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جن میں سے چار کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ ایک پانچویں دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جس میں سب مشین گنز، دستی بم اور کثیر تعداد میں کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور 5 دہشت گرد ہلاک کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 28 سالہ سپاہی شبیر احمد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل