اسلام آباد (صداۓ روس)
سوات میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ملم جبہ کے علاقے سیر تلیگرام کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مسافر گاڑی گناجیر جاتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے کھائی سے 11 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ پانچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد Saidu شریف Hospital منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔