ہومتازہ تریندہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنا دیا، صدر پوتن کا ردعمل

دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنا دیا، صدر پوتن کا ردعمل

دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنا دیا، صدر پوتن کا ردعمل

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اگر یوکرین نے روس کے خلاف مزید دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی تو روسی فوج کی جانب سے پیر کے روز شروع کیے گئے جیسا ہی زبردست فوجی جواب دیا جائے گا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے تصدیق کی کہ روسی فوجیوں نے یوکرائنی توانائی کے ذرائع، فوجی کنٹرول اور مواصلااتی نظام پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے انتہائی درست طریقے سے اپنے اہداف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کے ساتھ زبردست حملہ کیا۔ یاد رہے روسی فوج کی جانب سے یہ حملہ دو دن بعد ہوا جب دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں روس اور کریمیا کے درمیان اسٹریٹجک کریمین پل کو نقصان پہنچا، جسے ماسکو نے یوکرین کا دہشت گرد حملہ قرار دیا۔ صدر پوتن نے مزید کہا کہ اگر ہماری سرزمین پر دہشت گردانہ حملے کرنے کی مزید کوششیں کی گئیں تو روس اور سختی سے فوجی جواب دے گا. روسی رہنما نے کہا کہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر روس کے خلاف پیدا ہونے والے خطرات کے مطابق جواب دے گا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین نے کرسک کے جوہری پاور پلانٹ کے خلاف تین دہشت گرد حملے کیے ہیں اور ہائی وولٹیج پاور لائنوں کو اڑا دیا ہے۔ صدر پوتن نے پیر کو سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے ساتھ ایک اجلاس میں اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ “یوکرین کی خفیہ سروسز نے روس میں کرسک جوہری پاور پلانٹ کے خلاف تین دہشت گردانہ کارروائیاں کیں اور ہائی وولٹیج پاور لائنوں کو بار بار اڑا دیا۔”

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل