ہومتازہ ترینیوکرینی دارلحکومت سمیت، متعدد یوکرینی شہروں پر روسی میزائل حملے

یوکرینی دارلحکومت سمیت، متعدد یوکرینی شہروں پر روسی میزائل حملے

یوکرینی دارلحکومت سمیت، متعدد یوکرینی شہروں پر روسی میزائل حملے

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
یوکرین کے دارالحکومت میں کئی مہینوں کی نسبتاً سکون کے بعد پیر کی صبح دس دھماکوں نے کیف کو ہلا کر رکھ دیا۔ کئی ہفتوں کی خاموشی کے بعد روس نے کیف کو صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے کرائمیا کے ایک پل پر یوکرین کے حملے کو دہشت گردی قرار دیے جانے کے بعد نشانہ بنایا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تین نئے دھماکوں نے کیف کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس سے یوکرین کے دارالحکومت میں پیر کی صبح سے دھماکوں کی کل تعداد دس ہو گئی ہے۔ ویڈوبیچی میٹرو اسٹیشن کے قریب اور تھرمل پاور اسٹیشن کے قریب دھواں دیکھا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق صبح 8 بج کر 20 منٹ پر تقریباً دس دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ دھماکے وسطی ضلع پیچورا، شیوچینکووسکی ضلع کی ولادیمیرسکایا گلی اور ووزدوخوفلوسکی ایونیو میں ہوئے۔ واضح رہے یوکرین کی سیکیورٹی سروس کا صدر دفتر ولادیمیرسکایا اسٹریٹ پر واقع ہے۔

کیف کے مرکزی پارک میں میزائل گرنے سے ایک بڑا گزھا بن گیا، دھماکے سے کئی افراد زخمی ہونے کے اطلاع ہے۔ دارالحکومت کیف کے علاوہ روس نے ترنوبیل، زیتومیر، ڈینیرو اور کرمینچوک کو بھی نشانہ بنایا۔ حملے پیر کو ان اوقات میں ہوئے جب لوگ اپنے کام کاج کے سلسلے میں گھروں سے باہر نکلتے ہیں اور سڑکوں پر رش بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اطلاعات ہیں کہ یوکرین کے مشرقی شہر Dnepr سمیت مغربی یوکرین کے شہر Lviv میں بھی دھماکوں کی اطلاعت ملی ہیں۔ یوکرینی ریلوے آپریٹر نے خبردار کیا کہ پٹریوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے کچھ ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل