ہومانٹرنیشنلآدھے سے زائد یوکرین بجلی سے محروم

آدھے سے زائد یوکرین بجلی سے محروم

آدھے سے زائد یوکرین بجلی سے محروم

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک)
روس کی جانب سے پیر کے روز کیے جانے والے میزائل حملوں کے بعد یوکرین کے پانچ علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں. یوکرین کے ہنگامی صورتحال سروس نے اطلاع دی ہے کہ پولٹاوا، لووف، سمی، خارکوف اور ترنوپول علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے، پورے یوکرین میں جزوی بلیک آؤٹ ریکارڈ کیا گیا ہے. قبل ازیں کیف کے میئر ویٹالی کلِٹسکو نے کہا تھا کہ یوکرینی دارالحکومت اور کیف ریجن کے علاقے میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر محدود کر دی گئی ہے۔ تازہ ترین حملوں میں یوکرینی انٹلیجنس کی سرکاری عمارت سمیت یوکرینی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا. جس کی وجہ سے یوکرین میں بجلی کی فراہمی میں انتہائی خلل پڑا اور ملک کا پیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا.

واضح رہے ماسکو میں روسی سیکیورٹی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ یوکرین نے مزید حملے کیے تو مزید سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ یوکرینی حملوں کا جواب نہ دیا جائے، دہشتگرد حملوں کی کوششیں جاری رہیں تو روس کا رد عمل شدید ہوگا۔ روسی صدر نے کہا کہ روس میں ضم ہونے والے یوکرینی علاقے کریمیا کے پُل پر ایک روز پہلے دھماکا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کریمیا رابطہ پُل پر دھماکے کو روسی صدر نے دہشتگردی قرار دیا تھا۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ کریمیا پُل پر دھماکے کی ذمہ داری یوکرین پر عائد کی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل