لاہور کی مقامی عدالت کا دعا زہرا کو کراچی بھجوانے کا حکم

لاہور کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کو کراچی بھجوانے کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیا جائے، دعا زہرا کی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت پیشی سے قبل کسی بھی فریق کو دعا زہرا سے ملاقات نہ کرنے دی جائے۔

Advertisement

لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے کراچی پولیس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا کے تحفظ اور عدالت میں پیشی کی ذمہ داری انسپکٹر محمد علی اور اہلکار عزیزہ سلطانہ کی ہے۔