مغرب جتنا زیادہ یوکرین پر خرچ کرے گا، روس اتنی زمین واپس لے گا، میدویدیف
ماسکو(صداۓ روس)
روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ مغرب جتنا زیادہ پیسہ یوکرین پر خرچ کرے گا، روس اتنی ہی زیادہ زمین دوبارہ حاصل کرے گا اور کیف حکومت کا انجام اتنا ہی بھیانک ہوگا. میدویدیف نے اپنے ٹیلیگرام پیغام میں یوکرینی حکام کو ’’خونخوار کیف کے مسخرے‘‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے پچھلے چند برسوں میں مغربی ممالک سے حاصل ہونے والے اربوں ڈالر ضائع کر دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’مغربی دنیا جتنا زیادہ ان (یوکرینی حکام) کی حمایت پر خرچ کرے گی، اتنا ہی برا انجام ان کے لیے ہوگا، اور بالآخر اتنی ہی زیادہ زمین روس کو واپس ملے گی۔‘‘