سوویت یونین کی کامیابیوں نے اسے عالمی سطح پر ایک سپر پاور کے طور پر ابھارا

Soviet Union Soviet Union

ماسکو (صداۓ روس)

سوویت یونین نے اپنے قیام کے بعد خود کو ایک جدید اور کامیاب ریاست کے طور پر تشکیل دینے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات اور منصوبے شروع کیے۔ صنعتی انقلاب، سائنسی ترقی، اور فوجی طاقت نے اسے عالمی سطح پر ایک سپر پاور بنا دیا۔ سوویت یونین نے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر میں بے پناہ سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں شرح خواندگی میں اضافہ ہوا، طبی سہولیات میں بہتری آئی اور شہریوں کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی۔ خلا میں پہلا مصنوعی سیٹلائٹ سپوتنک بھیجا کر اور خلائی تحقیق میں اہم کامیابیاں حاصل کر کے سوویت یونین نے سائنسی میدان میں بھی اپنی برتری ثابت کی۔ تاہم مغربی ممالک کی بے جا سازشوں معاشی پابندیوں کی وجہ سے اور سیاسی چیلنجز نے بالآخر سوویت یونین کو کمزور کر دیا، اور 1991 میں اس کا خاتمہ ہو گیا۔ اس کے باوجود سوویت یونین کی کامیابیاں اور جدیدیت کی کوششیں تاریخ کا ایک اہم باب ہیں۔