ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سری لنکا کی روس میں سفیر شوبینی کوشالہ گناسیکرا نے 5 اکتوبر کو بتایا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ براہ راست پروازوں کی بحالی میں دلچسپی رکھتا ہے، تاہم قریبی مستقبل میں اس کا آغاز ہونے کا امکان کم ہے۔ انہوں نے آر آئی اے نووستی کو بتایا کہ میرے خیال میں سری لنکن ایئرلائنز ابھی روس کے لیے پروازیں شروع نہیں کر سکیں گی، تاہم ہمیں امید ہے کہ وقت کے ساتھ ایسا ہو جائے گا۔
سفارتکار کے مطابق سری لنکن ایئرلائنز کی پروازوں کی بحالی پر کام جاری ہے، تاہم فی الوقت بیمہ سے متعلق مسائل کی وجہ سے پابندیاں حائل ہیں۔ 30 ستمبر کو روس میں ملائیشین ٹورازم آفس کی نائب ڈائریکٹر کریسینشیا سادتال نے بھی اعلان کیا تھا کہ ایئر ایشیا روس اور ملائیشیا کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فی الوقت روسی مسافر متحدہ عرب امارات، چین، ترکی اور عمان کے راستے رابطہ پروازیں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ دبئی، ابوظہبی اور استنبول اب بھی مقبول ترین ٹرانزٹ مراکز ہیں۔