ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی خصوصی نمائندے برائے سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون اور روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے سی ای او کیریل دمتریف نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی بقا کے لیے روسی توانائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ سرما قریب آ رہی ہے۔ جیسا کہ پیشگوئی کی گئی تھی، یورپی یونین کی ضدی نظریاتی توانائی غلطیوں کے اب بھی بھاری نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ یورپ کی بقا کے لیے روسی توانائی ضروری ہے۔ دمتریف نے یہ تبصرہ معروف امریکی بلاگر اور کرپٹو کاروباری ماریو ناول کی ایکس پوسٹ کے جواب میں کیا، جس میں یورپ میں بڑھتی گیس قیمتوں کا ذکر تھا۔
آر ڈی آئی ایف کے سربراہ نے قبل ازیں کہا تھا کہ آنے والی سرما، جو یورپی یونین کے لیے 2022 کے بعد بدترین ثابت ہو سکتی ہے، ایک بار پھر روسی توانائی سپلائی ترک کرنے کے نتائج کی یاد دہانی کرائے گی۔