Connect with us

تازہ ترین

وینزویلا کے صدر کے دورہ روس کے لئے تیار ہیں، روسی سفارت کار

Published

on

وینزویلا کے صدر کے دورہ روس کے لئے تیار ہیں، روسی سفارت کار

وینزویلا کے صدر کے دورہ روس کے لئے تیار ہیں، روسی سفارت کار

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کے شعبہ لاطینی امریکہ کے ڈائریکٹر الیگزینڈر شیٹینین نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس کرے گا۔ وینزویلا کے صدر کے دورے کے امکانات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا ’’جہاں تک صدر مادورو کا تعلق ہے، ماسکو میں ان کا ہمیشہ خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ سفارت کار نے بتایا کہ وینزویلا روس کا قابل اعتماد اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان “دوطرفہ تعاون کا ایجنڈا خارجہ پالیسی کے تعامل، تجارتی اور اقتصادی تعلقات، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد مواصلات، توانائی کے شعبے، زراعت، نقل و حمل، کان کنی، صحت کے شعبہ اور بائیو فارماسیوٹکس سے متعلق مسائل کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے شعبہ لاطینی امریکہ کے ڈائریکٹر الیگزینڈر شیٹینن نے نشاندہی کی کہ وینزویلا روس کا قابل اعتماد اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ