ہومانٹرنیشنلناروے جانے والی طالبان وفد میں شامل خواتین نے سیاسی پناہ مانگ...

ناروے جانے والی طالبان وفد میں شامل خواتین نے سیاسی پناہ مانگ لی

ناروے جانے والی طالبان وفد میں شامل خواتین نے سیاسی پناہ مانگ لی

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک)
طالبان کے ایک وفد میں شامل اوسلو آنے والی افغان خواتین نے ناروے میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔ یاد رہے طالبان کے وفد نے افغان سیاست دانوں، سول کارکنوں، ناروے اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں سے بات چیت کے لیے گزشتہ ماہ اوسلو کا دورہ کیا تھا، جس میں شامل یہ خواتین بھی ناروے پہنچی تھیں. روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جن خواتین کو ناروے میں ایک میٹنگ میں مدعو کیا گیا تھا، اب انہوں نے وہاں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔

افغانستان کی وزارت خارجہ کے ایک اور افغان اہلکار شفیع اعظم نے بھی ٹویٹ کیا کہ خواتین اور نوجوان اکثر بیرون ملک سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے شہری حقوق کے تحفظ کے لیے “چھپ جاتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل