ترک صدر اردوان روسی تیل سے دستبرداری پر آمادہ ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

Trump Trump

ترک صدر اردوان روسی تیل سے دستبرداری پر آمادہ ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیہ روسی تیل کی خریداری روکنے کے لیے تیار ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیں گے کہ آیا ترک صدر رجب طیب اردوان نے روس سے تیل کی درآمدات ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے یا نہیں۔ امریکی صدر نے کہا: “میں یہ کہنا نہیں چاہتا، لیکن اگر میں چاہوں تو وہ ایسا کریں گے۔” ان کے مطابق اردوان کے پاس روس کے علاوہ تیل خریدنے کے کئی دوسرے ذرائع موجود ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ترکیہ کے لیے روسی تیل کا متبادل ڈھونڈنا نسبتاً آسان ہے، لیکن ہنگری اور سلوواکیہ کے لیے یہ کام خاصا مشکل ثابت ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکہ اور یورپ طویل عرصے سے اپنے اتحادیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ روسی توانائی پر انحصار کم کریں، تاہم ترکی اس معاملے میں ایک اہم خریدار سمجھا جاتا ہے۔