ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماؤنٹ رش مور سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ انسانی تاریخ کا سب سے کامیاب اور استثنائی ملک ہے۔ انہوں نے جارج واشنگٹن، تھامس جیفرسن، ابراہم لنکن اور تھیوڈور روزویلٹ کے چہروں کے نیچے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “امریکہ دنیا کے لیے سب سے زیادہ بھلائی کرنے والا ملک ہے۔”
ٹرمپ نے کمیونزم کو “مہلک خطرہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “اب ہماری سرزمین پر کمونیسٹ خطرے کی بحالی ہو رہی ہے، جس میں ہمارے ملک میں آنے والے نئے لوگ بھی شامل ہیں جو ہماری طرز زندگی اور کامیابی کے بالکل مخالف خیالات رکھتے ہیں۔” انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ “ہمیں اپنے ملک کی شناخت واپس لینی ہے۔ یہاں پیدا ہونا ضروری نہیں، مگر جو ہم نے بنایا ہے اس سے محبت کرنا ضروری ہے۔”