متحدہ عرب امارات میں فضائی آپریشن معمول پر بحال

Airport Airport

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

متحدہ عرب امارات نے اپنا فضائی آپریشن مکمل طور پر معمول کے مطابق بحال کر دیا ہے۔ اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یو اے ای کی فضائی حدود میں ہوائی آمدورفت اب معمول کے مطابق جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملکی فضائی حدود میں عارضی طور پر لیے گئے احتیاطی اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فضائی تحفظ کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اور بروقت نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔