نیپال میں سیلاب سے 288 بھارتی شہری لاپتہ

Flood Flood

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد کم از کم 288 بھارتی شہری ابھی تک لاپتہ ہیں، جبکہ چین کے علاقے تبت میں بھی 200 بھارتی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق لاپتہ افراد میں نیپال میں موجود بھارتی سیاح اور کام کرنے والے شہری شامل ہیں۔ اتوار کو نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب اور تبت میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں تقریباً 1400 افراد لاپتہ ہو گئے تھے، جن میں سے 900 کے قریب اب بھی نیپال اور پڑوسی چینی صوبے تبت میں لاپتہ ہیں۔ نیپال کے ضلع راسووا میں آنے والے تباہ کن سیلابی ریلے سے 350 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ سیکڑوں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔