ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے پریس بریفنگ میں کہا کہ تمام محاذوں پر صورتحال واضح طور پر ظاہر کر رہی ہے کہ یوکرین یقینی طور پر جنگ ہار رہا ہے۔ یہ بیان منگل کو سابق یوکرینی وزیر دفاع میخائیل فیڈوروف کے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم آہستہ آہستہ ہار رہے ہیں۔ پیسکاف کا کہنا تھا کہ محاذوں پر فوجی صورتحال اور روسی افواج کی پیش قدمی اس بات کی عکاس ہے کہ کیف کو بڑھتے ہوئے نقصانات کا سامنا ہے اور وہ اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام ہو رہا ہے۔