یوکرین کا ماسکو پر درجنوں ڈرونز سے حملہ ناکام بنا دیا گیا
ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کے بتایا ہے کہ ماسکو نے بڑی تعداد یوکرینی ڈرون حملے کو پسپا کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں دارالحکومت میں کم از کم ایک رہائشی بلند عمارت پر ملبہ گرنے سے نقصان پہنچا ہے۔ ماسکو ریجن کے گورنر آندرے ووروبیف نے بھی تصدیق کی ہے کہ روسی دارالحکومت سمیت ماسکو ریجن میں ان ڈرون حملوں کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق ماسکو کی سمت میں آنے والے کم از کم 69 ڈرونز کو منگل کی صبح دارالحکومت کے جنوب مشرق میں فضائی دفاع نظام کے ذریعے مار گرایا گیا، میئر سوبیانین کے مطابق زیادہ تر ڈرونز کو ماسکو کے باہر ہی مار گرایا گیا اور شہر میں صرف ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔