ہومانٹرنیشنلپولینڈ میں نامعلوم میزائل حملہ، روس پر الزام، ماسکو کی تردید

پولینڈ میں نامعلوم میزائل حملہ، روس پر الزام، ماسکو کی تردید

پولینڈ میں نامعلوم میزائل حملہ، روس پر الزام، ماسکو کی تردید

وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک)
پولینڈ میں ایک میزائل حملے میں دو افراد ہوگئے ہیں، پولینڈ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ میزائل روس کی جانب سے فائر ہوا تھا، تاہم روس نے اس میزائل حملے کی تردید کی ہے اور اسے خطے میں کشیدگی بڑھانے کی سازش قرار دیا ہے۔ پولینڈ میں ایک نامعلوم میزائل حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔ پولینڈ نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرینی سرحد کے نزدیک پولینڈ کے پریزی ووڈو نامی دیہات میں روسی سمت سے ایک میزائل آکر گرا جس سے بہت بڑا دھماکہ ہوا اور دو افراد ہلاک ہو گئے۔

میزائل حملے کے بعد پولینڈ کے صدر نے نیشنل سیکورٹی کونسل کا ایمرجنسی اجلاس بلا لیا ہے۔ بعض رپورٹوں کے مطابق اس میزائل حملے کے بعد پولینڈ کے جنگی طیارے وسیع پیمانے پر علاقے میں گشتی پروازیں کر رہے ہیں۔روس نے اس حملے کی تردید کی ہے اور اسے علاقے میں کشیدگی بڑھانے کے لئے امریکی سازش قرار دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل