روس چین تعلقات غیر معمولی سطح پر پہنچ گئے، روسی صدر

Putin Putin

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے چین کے دورے سے قبل جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان تعلقات غیر معمولی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
پوتن نے کہا کہ “میں اپنے دیرینہ دوست، عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ایک بار پھر بیجنگ کا دورہ کر رہا ہوں۔” انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطح کے دوروں اور بات چیت کو تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ قرار دیا۔
صدر پوتن نے نشاندہی کی کہ روس اور چین کے تعلقات 25 سال قبل دستخط شدہ “اچھے ہمسایگی اور دوستانہ تعاون کے معاہدے” پر مبنی ہیں، جو آج ایک حقیقی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات، خودمختاری اور ریاستی اتحاد کے تحفظ سمیت کلیدی امور پر باہمی طور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ پوتن نے صدر شی جن پنگ کی طویل مدتی تعاون کی پالیسی کی تعریف بھی کی۔