امریکہ ایران جنگ پر 85 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرچکا، مگر کامیابی نہیں ملی

Dollar Dollar

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکہ نے ایران کے خلاف فوجی آپریشن پر 79 دنوں میں 85 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کر دی ہے۔ “Iran War Cost Tracker” پورٹل کی رپورٹ کے مطابق یہ رقم پینٹاگون کی کانگریس کو دی گئی بریفنگ پر مبنی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے ابتدائی چھ دنوں میں ہی 11.3 ارب ڈالر خرچ ہو چکے تھے اور اس کے بعد روزانہ ایک ارب ڈالر کے قریب خرچ ہو رہا ہے۔ یہ رقم اس سے قبل امریکی حکام کے بتائے گئے تخمینے سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ اس سے پہلے ایک امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ آپریشن پر اب تک 29 ارب ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے تھے۔ 7 اپریل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا۔ ایرانی حکام کے مطابق 40 دن کی جنگ میں 3,375 ایرانی ہلاک ہوئے۔ 11 اپریل کو اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، مگر طویل مدتی تصفیے پر کوئی معاہدہ نہ ہو سکا۔ 21 اپریل کو ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا، تاہم ایران نے یکطرفہ توسیع کو مسترد کر دیا ہے۔