ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے یوکرین سے متعلق اجلاس سے قبل پڑھے گئے یوکرین کے روس مخالف بیان میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ بیان یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس اور یوکرینی وزیر خارجہ آندرے سیبیگا نے پڑھا، جسے آسٹریا، کینیڈا، ایسٹونیا، فرانس، سلواکیہ، سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک کی حمایت حاصل تھی۔ اس بیان کی حمایت کرنے والوں میں افریقہ یا جنوبی امریکہ کا کوئی ملک شامل نہیں۔