وینس ایران جنگ کی حکمت عملی پر شدید تشویش کا شکار، امریکی میڈیا

JD Vance JD Vance

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران جنگ کی حکمت عملی اور کامیابی کے امکانات پر انتہائی تشویش کا شکار ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس نے مشرق وسطیٰ، یورپ اور ایشیا میں امریکی فوجی کمانڈروں سے رابطہ کر کے ایران جنگ پر بے لاگ جائزہ مانگا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے عوامی سطح پر پیش کیے گئے مؤقف کے برعکس جنگ کا ہوشربا جائزہ سامنے آیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق کمانڈروں نے بتایا کہ پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کے ذخائر کا کم ہونا ان کے لیے سب سے زیادہ تشویش کا باعث تھا۔ ایک موقع پر ان کی تعداد سو سے بھی کم رہ گئی تھی، جبکہ اہم میزائل نظام کی فراہمی بھی تاریخی کمی کا شکار رہی۔