افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کا انکشاف

Balochis tan Balochis tan

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کا انکشاف

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی میڈیا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے دوران چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اسلحہ دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحریکِ طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی سے وابستہ دہشتگرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز، اسنائپر رائفلز اور دیگر جدید ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ امریکی ہتھیاروں کی آسان دستیابی کے باعث دہشتگرد حملوں کی نوعیت اور شدت میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی ادارے سگار کے سربراہ جان سوپکو نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے وقت تقریباً تین لاکھ امریکی ہتھیار وہیں چھوڑ دیے گئے تھے۔ ان کے مطابق جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کے دوران یہی جدید امریکی اسلحہ استعمال ہوا۔

Advertisement