Connect with us

انٹرنیشنل

امریکا میں جمہوریت ختم ہو سکتی ہے، سابق امریکی صدر کا انکشاف

Published

on

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق امریکی صدر کا انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں جمہوریت ختم ہو سکتی ہے. اطلاعات کے مطابق امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اب پوری طرح سے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے جو تشویش کا سبب ہے۔
امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کی پہلی برسی کے موقع پر اس ملک کے سابق صدر نے امریکا میں جمہوریت کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔

جمی کارٹر نے اپنے ایک مقالے میں خبردار کیا کہ امریکا میں جمہوریت بہت تیزی سے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے. نیویارک ٹائمز میں شائع اپنے مقالے میں کارٹر نے لکھا ہے کہ اگر جلدی کوئی قدم نہيں اٹھایا گیا تو امریکا کے اندر داخلی جھڑپیں شروع ہو سکتی ہیں جو ہمارے ہاتھ سے جمہوریت کے نکل جانے کا سبب بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ہم کو اپنے اختلافات کو ختم کرکے منظم ہونا ہوگا۔ جمی کارٹر نے کہا کہ وہ لوگ جو انتخابات میں دھاندھلی کے الزامات عائد کرکے اسے مسلسل پھیلا رہے ہیں وہ در حقیقت آئندہ انتخابات میں اپنی فتح کو یقینی بنانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات امریکی جمہوریت کے لئے شید خطرہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2020 کے امریکی انتخابات میں اس ملک کے سابق صدر نے انتخابات میں دھاندھلی کے الزامات عائد کئے تھے۔ بعد میں ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے لئے بھڑکایا تھا جس کے بارے میں بہت سے ثبوت موجود ہیں۔امریکی تاریخ میں کانگریس پر حملے کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔ آج اسی حملے کی پہلی برسی ہے۔

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ